سری لنکا مرکزی مسلمان جماعت کاحکومت سے علیحدگی کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2014 08:46

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء ) سری لنکا کی مرکزی مسلمان سیاسی جماعت سری لنکا مسلم کانگریس نے کولمبو حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے ایک رکن اور ملکی وزیر انصاف روٴف حکیم نے اتوار کے روز بتایا کہ پارلیمان میں ان کی جماعت کے تمام آٹھ ارکان صدر مہندرا راجا پاکسے کی حمایت ترک کرتے ہوئے، آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک اور امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

سری لنکا مسلم کانگریس کی طرف سے اس فیصلے کی وجہ مسلمانوں کے تحفظ میں حکومت کی ناکامی بتائی گئی ہے۔ سری لنکا کی پارلیمان میں صدر مہندرا راجا پاکسے کی مخلوط حکومت کے پاس 161 نشستیں تھیں، جن میں وہ پچھلے دنوں بیس کھو چکی ہے۔ امکان ہے کہ آٹھ جنوری کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل یونائٹڈ پیپلز فریڈم الائنس کی حمایت میں مزید کمی رونما ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :