اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے رواں سال636 وی آئی پیز کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے

پیر 29 دسمبر 2014 08:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال636 VIP,sکو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے جن میں5،فیڈرل منسٹر ،11صوبائی وزیر14،ایمبیسیڈز،257آرمی،6نیوی،16ائیرفورس آفیسرز،53سینئیر گورنمنٹ افسران، 26جوڈیشری افسران ،13جرنلسٹ15,سینئر پولیس آفیسر،MNA 69 ،39سینیٹرز،26 MPAشامل ہیں جبکہ،5524 لوگوں کو 1915پر اطلاع موصول ہونے پرفوری مدد فراہم کی گئی2044,گاڑیوں کو مکینیکل مدد،487افراد کو پک اینڈ ڈراپ جبکہ584گا ڑیوں کے ٹائرز تبدیل کرنے میں مدد فراہم کی گئی ،رواں سال 643شکایات وصول ہوئیں540پر فوری ایکشن لیا گیامقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے بلا امتیاز کاروائی کرکے دارالحکومت میں بلارکاوٹ ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اولین ترجیح ہےITPحادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام کا اعتماد و تعاون حاصل کرنے میں کوشاں ہے تمام افسران و جوانوں کو ریفریشر کورس بھی کروائے جا رہے ہیں تا کہ وہ اپنی ڈیوٹی دیانتداری خدمت گزاری اور عوام دوست بن کر کریںSSPٹریفک ملک مطلوب احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پو لیس کی رواں سال کی کارکردگی کے جائزہ کے مطابق 5524شہریوں کی طرف سے 1915پر کال وصول ہونے پر انہیں بروقت موقعہ پرمدد فراہم کی گئی جس میں571گاڑیوں کو باندھ کر ورکشاپ پہنچایا گیا، 2044گاڑیوں کو موقعہ پر مکینیکل امداد فراہم کی گئی،776گاڑیوں کے لئے پٹرول مہیا کیا گیا ،487افراد کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے پک اینڈ ڈراپ دیا گیا، 210پیدل چلنے والے افراد کی مدد کی گئی، 584گاڑیوں کے ٹائرز تبدیل کرنے میں مدد فراہم کی گئی 20افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فرہم کی گئی،571گاڑیوں کو دھکا لگا کر مدد فراہم کی گئی۔

636 vip,s کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے جن میں 5فیڈرل منسٹر،11صوبائی وزراء،14 ایمبیسیڈر،53سینئیر گورنمنٹ افسران،15سینئیر پولیس افسران ،257فوجی ،6نیوی ،16اےئر فورس کے افسران کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے۔جن میں 69 MNA،39سینیٹرز26, MPA,s ،11فیڈرل سیکرٹری، 26جوڈیشری ،13جرنلسٹ شامل ہیں،32ٹریفک پولیس افسران کے خلاف شکایات ہونے پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی گئی جبکہ عوام کی طرف سے 643شکایات بابت پبلک سروس ٹرانسپورٹ وصول ہونے پر 540شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی۔

19914افراد کو 1915کے ذریعے مختلف معلومات بھی فراہم کی گئیSSPٹریفک ملک مطلوب احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میٹرو بس منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں آسانی ہو انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے چالان کرنانہیں۔ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام افسران کو ریفریشر کورس بھی کروائے گئے جو آئندہ بھی جاری رہیں گے تا کہ قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جا سکے اور عوام کا اعتمادو اتعاون حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :