تھر‘ رواں ماہ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد104 ہوگئی

پیر 29 دسمبر 2014 08:31

تھر پار کر(کراُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء )تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کو بھی دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو سول اسپتال مٹھی میں نومولود بچہ علی محمد غذائی کمی کے باعث انتقال کرگیا جبکہ چھاچھرو کے تحصیل اسپتال میں ایک ماہ کی بچی رادھا نے دم توڑ دیا۔ دسمبر میں اب تک ایک سوچار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :