21ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے بیرون ممالک جانیوالے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو جلد وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی

پیر 29 دسمبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء)21ویں آئینی ترمیم لانے کے لئے حکومت نے بیرون ممالک جانے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو جلد از جلد وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی فوجی عدالتوں کے قیام کے بل کی منظوری کے لئے دو تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ذرائع کے مطابق اکیسویں آئینی ترمیمی بل پہلے قومی اسمبلی سے پاس کرائی جائیگی اس کے بعد ایوان بالا سینٹ میں منظوری کیلئے بھیجی جائے گی اور آج پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بل پیش کیا جائے گا اور وہاں سے منظوری کے بعد اسے شام کو سینٹ کے اجلاس میں بھیجا جائے گا ذرائع کے مطابق اس بل کی منظور ی میں زیادہ سے زیادہ دو دن لگیں گے اور آج پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتیں اس بل کی منظوری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :