وینزویلا کے صدر پر آم سے حملہ خاتون کو نیا مکان دلوانے کا باعث بن گیا

اتوار 26 اپریل 2015 04:22

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء)وینزویلا کی ایک خاتون شہری کا صدر نیکولس مادورو پر آم سے حملہ نیا مکان دلوانے کا باعث بن گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے باون سالہ صدر نیکولس مادورو ملک کے وسطی علاقے اراجوا کے دورے پر تھے کہ عوامی استقبال کے دوران ان پر مجمع میں سے کسی نامعلوم شخص نے آم پھینکا۔

(جاری ہے)

نیکولس مادورو نے استقبالیہ تقریب کے اختتام پر ہونے والے جلسے میں خود پر پھینکا جانے والا آم ٹی وی کیمروں کے سامنے دکھاتے ہوئے بتایا کہ آم مارنے والی خاتون نے اس پر نام اور فون نمبر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ 'اگر ممکن ہو تو مجھے سے بات کریں۔

وینزویلا کے صدر نے بتایا کہ آم سے حملہ کرنے والی خاتون مارلینی اولیوو کو مکان کے سلسلے میں دشواری تھی، جس پر حکام نے اس سے رابطہ کیا، جس کی رپورٹ پیش کئے جانے پر نیکولیس نے آم پھینکنے والی خاتون کو فلیٹ دینے کا حکم دیا اور وعدہ کیا کہ وہ پھینکا جانے والا آم بھی ضرور کھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :