اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزارت پانی و بجلی ، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، ترجمان

اتوار 26 اپریل 2015 04:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان ظفر یاب نے کہا ہے کہ اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعہ کو اوچ شریف میں پاور پلانٹ کو گیس سپلائی کی بحالی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق آ گئی ہے شہروں میں 6سے 8 اور دیہی علاقوں میں 8سے 9گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مانگ ہونے کی وجہ سے تمام پاور پلانٹ کام کر رہے ہیں اور ان پاور پلانٹ میں خرابی آنے کی صورت میں عارضی طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتاہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی تردید کی کہ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شروع میں مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کا ٹیرف سستا ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :