دورہ آسٹریلیا، 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار، کھلاڑیوں میں ہم آہنگی اور محنت دیکھ کر ٹیم منتخب کی گئی ہے ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اصلاح الدین

اتوار 26 اپریل 2015 04:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء)دورہ آسٹریلیا کے لیے اٹھارہ رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اصلاح الدین کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔

(جاری ہے)

سلیکٹ ہونے والی اٹھارہ رکنی قومی ہاکی ٹیم میں محمد عمران کپتان، عمران بٹ، امجد علی، محمد عرفان، کاشف شاہ، تصور عباس، زوہیب اشرف، رضوان جونیئر، محمد توثیق، عماد شکیل، فیصل قادر، وقاص شریف، ارسلان قادر، شفقت رسول، عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان اور رضوان علی شامل ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں ہم آہنگی اور محنت دیکھ کر ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :