پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کیخلاف ٹی 20 میچوں کی کلین سویپ سیریز جیت لی،133رنز کا ہدف پاکستان آرمی نے تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، آرمی چیف ،چیئرمین پی سی بی سمیت آسٹریلوی سفیر نے بھی میچ دیکھا ، آرمی چیف نے انعامات تقسیم کئے

اتوار 26 اپریل 2015 04:03

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء )پاکستان آرمی نے آسٹریلوی آرمی کی ٹیم کو دوسرا میچ سات وکٹ سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ آرمی کرکٹ گراوٴنڈ میں سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو تینتیس رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب پاکستان آرمی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر پورا کر لیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے پندرہ چوکے اور چار زور دار چھکے لگائے گئے اس جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو دلچسپ بنا دیا جسے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سمیت آسٹریلوی سفیر نے دیکھا۔ میچ کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔