وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے بل2015ء کی مشروط منظوری ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ :چینی کمپنیوں کیساتھ کامیاب گفت و شنید کے ذریعے 100ارب روپے کی بچت، پنجاب کابینہ کی جانب سے100ارب روپے کی بچت پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ،100ارب روپے کے قومی وسائل بچانے کی ایسی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قابل تقلیدمثال قائم کی ہے ،چینی تعاون سے لگنے والے منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے شبانہ روزمحنت کریں گے:وزیراعلیٰ پنجاب، لیبر پالیسی کے مسودے کی بھی منظوری دی
اتوار 26 اپریل 2015 04:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ہفتہ کے روز یہاں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے بل2015ء کی مشروط منظوری دی گئی جبکہ پنجاب لیبر پالیسی کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران اس امر کاانکشاف کیاگیا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ میں چین کی کمپنیوں کے ساتھ کامیاب گفت و شنید کے ذریعے 100ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جس پر پنجاب کابینہ کی جانب سے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام صوبائی و زراء،مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریز،کمشنرز، ڈی سی اوز، آرپی اوز اورڈی پی اوز ایک ایک سرکاری سکول کو اپنائیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر شی چن پنگ کے دور ہ پاکستان کے دوران 46ارب ڈالرکے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جن میں صرف بجلی کے منصوبوں کیلئے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
چین کے تعاون سے پاکستان میں شمسی ،کوئلے،ونڈ اورپن بجلی سے10400 میگاواٹ کے منصوبے لگیں گے اور اکثر منصوبے 2017ء کے اختتام تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ لگائے جارہے ہیں جودسمبر2017ء تک مکمل ہوں گے۔اسی طرح جہلم میں مقامی کوئلے سے 300میگاواٹ بجلی پیداکرنے کا کارخانہ لگایا جارہا ہے اوریہ منصوبہ بھی 2017ء کے اختتام تک کام شروع کردے گا۔ بہاولپور میں شمسی توانائی سے900میگاواٹ کے منصوبے پر تیزرفتاری سے کام ہورہا ہے اورامید ہے کہ 350میگاواٹ شمسی توانائی دسمبر2015ء تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی جبکہ 550میگاواٹ شمسی توانائی ستمبر2016ء تک بننا شروع ہو گی۔اس ضمن میں بہاولپور میں ٹرانسمشن لائن کو بھی اپ گریڈ کیا جارہاہے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی بجلی کی پیداوار سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چینی سرمایہ کاری سے 4.5ارب ڈالرکے منصوبوں پر عملدر آمدہوگاجبکہ سندھ میں 9ارب ڈالر کی مالیت کے منصوبے لگیں گے ،یہ تمام منصوبے پاکستان کے ہیں اوراس کافائدہ بھی 18کروڑ عوام کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے اوراللہ تعالیٰ نے چین کو ایک وسیلہ بنایا ہے ،چین کے اس احسان عظیم پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اب ہم سب نے مل کردن رات محنت کرنی ہے اوران منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے شب وروز ایک کردینے ہیں ۔میرایقین ہے کہ اگر ہم ایمانداری سے محنت کریں گے تو اس تاریخی موقع کو پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بدل دیں گے اورآئندہ نسلیں یاد رکھیں گی اوردعائیں دیں گی۔اتنا بڑا موقع تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیا۔چین نے عملی طورپر ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کا انتہائی بااعتماد ،مخلص اورسچا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تساہل کی کوئی گنجائش نہیں ،سب کو ملکر دیوانہ وار محنت کرکے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ،یہی واحدراستہ ہے جس پر چلنا ہوگااورتاریخ میں روشن حروف میں نام درج کرانے کیلئے ان معاہدوں پرعملدر آمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چار ،چار ہزار میگاواٹ کی 2 ٹرانسمشن لائن بچھانے کے حوالے سے بھی چین 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ایک لائن مٹیاری سے فیصل آباد جبکہ دوسری مٹیاری سے لاہور تک بچھائی جائے گی۔میں سمجھتا ہوں کہ چین کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے اور ایک شاندار سفر کاآغاز ہے ،اگر ہم نے اس تاریخ ساز اقتصادی پیکیج سے بھر پور فائدہ اٹھایا تو پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے گیس سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ لگائے گی جبکہ وفاقی حکومت بھی پنجاب میں گیس سے 2400میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے گی۔بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک میں 100میگاواٹ کامنصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے ۔بہاولپور میں ایک جدید انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منصوبہ بندی کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبے لگنے سے زراعت ،صنعت اوردیگر شعبے ترقی کریں گے اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔وزیراعلیٰ نے خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے سے شروع کیے جانے والا دیہی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور2018ء تک پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کو 12فٹ چوڑا کرنے کا کام مکمل کیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال اس پروگرام کے لئے 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کا آغاز بہاولپور سے کیا جارہا ہے اورتین برس کے دوران پنجاب کی ہر تحصیل تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا اورمنفرد پراجیکٹ ہے جو ٹرانسپورٹ کا کلچر تبدیل کردے گا۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ27کلو میٹر طویل ہوگااورروزانہ 2لاکھ سے زائد شہری اس منصوبے سے مستفید ہوں گے اورمنصوبے کو 27ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چینی کمپنیوں کیساتھ گفت وشنید کر کے اس منصوبے میں100ارب روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں عوام کے خون پسینے کی کمائی کی بچت کی ایسی مثال نہیں ملتی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں 100ارب روپے کی بچت کر کے ایک روشن اورقابل تقلیدمثال قائم کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطا کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے چین کی کمپنیوں کے ساتھ کامیاب بات چیت کے ذریعے 100ارب روپے کی بچت پر اپنی سیاسی و انتظامی ٹیم خصوصاً ایم پی اے رانا ثناء اللہ ،ایم ڈی پنجاب میٹروبس اتھارٹی سبطین فضل حلیم،ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،چین میں پاکستان کے سفیر اورپاکستان میں چین کے سفیر کی خدمات کی تعریف کی ۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران اورنج لائن لاہور میٹروٹرین کے منصوبے میں 100ارب روپے کی خطیر رقم کی بچت پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں اورولولہ انگیز قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیااورکہا گیا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایک ٹیم لیڈر کے طورپر شاندار قائدانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کے وسائل کو بچا کرایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی 67سال کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال اورچین کے شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی بھائیوں اورغیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کردیاگیا ہے اوراس ضمن میں صوبہ بھر میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اوروضع کردہ سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں اٹھائے گئے اقدامات پر موثر انداز پر عملدرآمد ہورہا ہے۔اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ سکولوں اورتعلیمی اداروں میں تحمل،برداشت ، رواداری ،بھائی چارے ،یگانگت اور امن کے عنوانات پر مبنی نصاب متعارف کرایا جارہا ہے جس سے انتہاء پسندی کے رجحان کے خاتمے میں خاطر خواہ مد د ملے گی ،اسی طرح مضمون نویسی اورتقریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر محاذ پر ِلڑی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تھانوں کی کمپیوٹرائزیشن کا کام مزید تیز کیا جائے اورپنجاب بھر میں تھانوں کی کمپیوٹرائزیشن کے کام کو 2016 ء کے اختتام تک مکمل کیا جائے۔شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ”پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب“کاانقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کیا جارہاہے۔اس پروگرام پر موثر عملدر آمد سے سرکاری سکول اپنانے کی پالیسی بھی بنائی گئی ہے جس سے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری سکول اپنانے کے پروگرام پرقومی جذبے کے تحت کا م کیا جائے اورجوشخصیات سکول اپنائیں وہ مہینے میں کم از کم ایک بار سکول کا لازمی دورہ کریں۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد اورسیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور اورسیکرٹری محنت کو ہدایت کی کہ بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کا جامع پلان اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے بل2015ء کی مشروط منظوری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی 7روز میں جائزہ لے کر دوبارہ حتمی بل کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔صوبائی وزراء ،مشیران ،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
متعلقہ عنوان :
اتوار 26 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
دورہ آسٹریلیا، 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، محمد عمران کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار، کھلاڑیوں میں ہم آہنگی اور محنت دیکھ کر ٹیم منتخب کی گئی ہے ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اصلاح الدین
-
پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کیخلاف ٹی 20 میچوں کی کلین سویپ سیریز جیت لی،133رنز کا ہدف پاکستان آرمی نے تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ، آرمی چیف ،چیئرمین پی سی بی سمیت آسٹریلوی سفیر نے بھی میچ دیکھا ، ... مزید
-
راحت علی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
-
ایف او آئی سی اے کی زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاکستان کرکٹ کیلیے محفوظ ملک نہیں، وہاں جانے سے کرکٹرز کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، فیکا چیئرمین ،زمبابوے بورڈ بھی دورے ... مزید
-
کراچی، سبین محمود سپرد خاک، قتل کا مقدمہ درج،امریکا کی مذمت، وزیراعظم نے قتل کی رپورٹ طلب کرلی،تحقیقات کا حکم،قتل کی رپورٹ تیار، پولیس نے مقتولہ کی والدہ مہناز اور ڈرائیور غلام عباس کا بیان قلمبند ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے بل2015ء کی مشروط منظوری ،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ :چینی کمپنیوں کیساتھ کامیاب گفت و شنید کے ذریعے ... مزید
-
چھوٹے کاشتکاروں کو10ہزار ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر دینے کااعلان ، فی ٹریکٹر2لاکھ روپے سبسڈی دینگے:شہبازشریف، شہباز شریف نے گندم کٹائی مہم2015ء کاافتتاح کردیا، روایتی درانتی اور ہارویسٹر چلا کر گندم ... مزید
-
موبائل فون کمپنیاں انعامی سکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں ، عدالت کے حکم پر ان سکیموں کو روکنے کیلئے تادیبی کارروائی شروع کی جائیگی؛چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ، گرے ٹریفکنگ کیخلاف آپریشن ... مزید
-
ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام متحد ہوکر استحصالی وطبقاتی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں‘ سراج الحق
-
ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے 30 میں سے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں‘ ہم لاہور کو کراچی نہیں بننے دیں گے‘ خواجہ سعد رفیق
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی تاریخ میں منفرد اور انوکھا حلقہ قائم کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ،صرف 17 ووٹرز پر مشتمل حلقہ قائم کیا گیا
-
اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزارت پانی و بجلی ، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں ... مزید
-
یمن میں حوثی باغیوں کے ایک اہم حامی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی لڑائی ختم کرنے کی اپیل،سیاسی حل کے لیے بات چیت کو دوبارہ شروع کیا جائے۔علی عبداللہ صالح ،یمن کی جنگ میں ’اب تک 551 سے بھی زیادہ شہری ... مزید
-
100 منٹ کی زندگی میں ہی والدین کا سر فخر سے بلندکر دیا
-
ہزار بیماریوں کی ایک ہی جڑ ہے،امریکی طبی ماہرین،تھکان کا شکار رہنا یا موٹاپا ؟ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے،تحقیق
-
برطانیہ، ماہرین نے ”دمے“ کو شروع کرنے والے مخصوص خلیات تلاش کرلیے،دمے میں مبتلا پانچ فیصد مریضوں پر کوئی بھی دوا کام نہیں کرتی اور ان کی تکلیف برقرار رہتی ہے،ماہرین
-
’انڈیا یا بھارت‘ سپریم کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا،درخواست میں دستور ساز اسمبلی میں ملک کے لیے بھارت، ہندوستان، ہند اور بھارت ورش کے نام تجویز
-
ریاض میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی،انتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار، بارود سے بھری گاڑیاں بھی ضبط
-
افغان جنگجو کا 600 شدت پسندوں کے ہمراہ شام میں داخلے کا انکشاف،صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے بھرتی کیے جانے کے بعد شام لایا گیا ۔ حراستی جنگجو کا اعتراف
-
داعش نے موسیقی سننے اور اسپورٹس شرٹس پہننے کو حرام قرار دیدیا
-
تیل کے کنوؤں کی کھدائی زلزلوں کا باعث بن رہی ہے، امریکی تحقیق،’ہائیڈرالک فریکچرنگ‘ نامی ڈرلنگ کی نئی لیکن متنازع تکنیک کا بڑھتا استعمال بطورِ خاص زلزلوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے،امریکی ماہرین ... مزید
-
وینزویلا کے صدر پر آم سے حملہ خاتون کو نیا مکان دلوانے کا باعث بن گیا
-
”تیر نشانے پر نہ لگے…شیربلے کا شکار کر گیا “، کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا،ملک بھرکے 42کنٹونمنٹ بورڈکی 199نشستوں پرن لیگ 68،آزاد55،تحریک انصاف 42نشستیں لے گئی،ایم کیوایم 19،پیپلزپارٹی7،جماعت ... مزید
-
7.9 شدت کے زلزلے نے قیامت ڈھا دی،نیپال میں سب سے زیادہ تباہی،12سو سے زائد افراد ہلاک ، بھارت میں 34، تبت میں13 اور بنگلہ دیش میں بھی دو افراد ہلاک ہوگئے ،کھٹمنڈو میں زلزلہ سے 3 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،عمارتیں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال،برطانوی وزیراعظم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف ، پہلی جنگ ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کی طرف سے انتخابی دھاندلی کے خلاف ثبوت جمع کروانے کی ڈیڈ لائن ختم ، مسلم لیگ (ن ) اور ایم کیو ایم نے جوابات جمع کروائے ، پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوت جمع کروائے، ق لیگ کی گواہوں ... مزید
-
دشمن ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کرکے ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو توڑنا چاہتا ہے ، الشیخ خالد الغامدی،ہمیں دشمن کی افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ دشمن کی ان چالوں سے ہوشیار رہتے ہوئے ہمیں باہمی محبت ... مزید
-
ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن ماہانہ 5250 کردی گئی ہے، اسحاق ڈار ، آئی ایم ایف و دیگر مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے تمام شکوک ... مزید
-
صدر ممنون حسین کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، پاکستان ،ترکی کا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور ترکی قریبی تعلقات ... مزید
-
عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا ،نوٹی فکیشن جاری ،ٹریبونل کا کام 17 اکتوبر 2014 کو فیصلہ سناتے ہی ختم ہوگیا تھا اور اسے اب باضابطہ طور پر تحلیل کردیا گیا
-
وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے، آئی ایس پی آر
-
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو اے گریڈ دینے اور ڈومیسائل وبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی،پرویز خٹک ،تحریک انصاف کے علاوہ دیگر ... مزید
-
وزیر خزانہ کا یونیورسل سروس فنڈ ٹیلی سنٹرمنصوبوں کے لئے وفاقی محصولاتی فنڈ سے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
-
کنٹونمنٹ بورڈانتخابات مجموعی طورپرپرامن رہے ، سعدرفیق،ہماری جیت سے دھاندلی کے جھوٹ کی دھول بھی بیٹھ گئی ہے ،امرسدھومیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہم انتقامی سیاست نہیں کرناچاہتے،میڈیاسے ... مزید
-
امدادی سامان ڈاکٹروں‘ نرسوں پر مشتمل ٹیمیں کھٹمنڈو بھجوائی جارہی ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
-
بھارت نے کشمیر بارے تیسرے فریق کی ثالثی کو مسترد کردیا،کشمیر کے تیسرے فریق کی ثالثی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ، سشماسوراج ،کشمیر زندہ حقیقت نہیں بلکہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،پاکستان کے ساتھ مذاکرات ... مزید
-
آصف زرداری کاسب سے بڑادشمن میں ہوں اورمیراسب سے بڑادشمن زرداری ہے،ذوالفقار مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.