امدادی سامان ڈاکٹروں‘ نرسوں پر مشتمل ٹیمیں کھٹمنڈو بھجوائی جارہی ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 26 اپریل 2015 04:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 اپریل۔2015ء) دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے نیپالی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیپالی عوام کے ساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ترجمان نے کہا کہ امدادی سامان ڈاکٹروں‘ نرسوں پر مشتمل ٹیمیں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے کھٹمنڈو بھجوائی جارہی ہیں اس وقت نیپال کے ہوائی اڈہ زلزلہ سے متاثر ہوچکا ہے جیسے ہی ہوائی اڈا فعال ہوجائے تو پاکستان کی امدادی ٹیمیں روانہ ہوجائیں گی دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کھٹمنڈو کے اس برے وقت میں ہر قسم کے ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :