زیادہ دودھ پینے والے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں،طبی ماہرین

جمعرات 2 جولائی 2015 09:28

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء ) طبی ماہرین کے مطابق جو بچے بچپن میں کم دودھ پیتے ہیں ان میں بڑے ہو کر کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے طبی ماہرین کے مطابق 40 فی صد کم دودھ پینے والے بچوں میں پیٹ کے نچلے حصے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اور روزانہ باقاعدگی سے دودھ کا استعمال سرطان کے خطرے کو طویل عرصے تک روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،اس میں موجود کیلشیم سرطان کے خلیوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوراس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ۔