اینٹورپ،ہاکی ورلڈکپ میں بھارت نے ملائیشیاکو3-2سے شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ پاکستان کی ایوااولمپکس 2016ء میں شرکت کی امیدوں کوبحال کردیا

جمعرات 2 جولائی 2015 08:42

اینٹورپ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)ہاکی ورلڈکپ میں بھارت نے ملائیشیاکو3-2سے شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ پاکستان کی ایوااولمپکس 2016ء میں شرکت کی امیدوں کوبحال کردیا،ہاکی ورلڈلیگ کے تیسرے کوارٹرفائنل میں بھارت نے ملائیشیاکو3کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیدی،بھارت کی جانب سے جسجیت سنگھ نے دواورسری جیشن نے ایک گول کیاجبکہ ملائیشیاکے رضی رحیم اورشارل صباء نے ایک ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی فتح کے بعدریوااولمپکس میں پاکستان کی شرکت کی امیدیں اب بھی باقی ہیں اورپاکستان کواولمپکس میں شرکت کیلئیے پانچویں پوزیشن کیلئے میچ جیتناہوگا

متعلقہ عنوان :