مولانا عبدالعزیز اور ام حسان کا اپنے داماد کے اغوا کا نوٹس لینے کیلئے وفاقی وزیرداخلہ کو خط

جمعرات 2 جولائی 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)خطیب لال مسجد اور پرنسپل جامعہ سیدہ حفصہ نے اپنے داماد کے اغوا کا نوٹس لینے کے لئے وفاقی وزیرداخلہ کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور پرنسپل جامعہ سیدہ حفصہ ام حسان نے گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو اپنے دامادحافظ سلمان ایڈووکیٹ کے اغوا کے معاملے میں خط لکھ دیا ہے۔ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے وفاقی وزیرداخلہ کے پرسنل سیکریٹری سے ملاقات کرکے مولانا عبدالعزیز اور ام حسان کا خط وفاقی وزیرداخلہ کو پہنچایا۔