گاڑی کی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عمران خان کے قریبی عزیز اور ان کے دوست کو تھانے پہنچا دیا گیا ،گاڑی کا چالان کرنے کے بعد معاملہ رفع دفع کر دیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) گاڑی کی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ریس کورس پولیس پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے قریبی عزیز عظیم اور ان کے دوست عبداللہ کو تھانے لے گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عمران خان کے قریبی عزیز عظیم کو روکا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ وارڈن نے پولیس طلب کر لی جس پر پولیس عظیم اور ان کے دوست عبداللہ کو گاڑی سمیت تھانے لے گئی جہاں گاڑی کا چالان کرنے کے بعد معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :