گزشتہ 6 ماہ کے دوران ٹارگٹیڈ آپریشن کے نتیجے میں قتل و غارت کی وارداتوں میں 50فیصد سے زیادہ کمی آئی ،پولیس رپورٹ

جمعرات 2 جولائی 2015 08:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران شہرقائدمیں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے نتیجے میں شہرمیں قتل و غارت کی وارداتوں میں 50فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2015سے لے کر30جون 2015تک قتل و غارت کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد501ہے جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں یہ تعداد 1062تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2011میں لگ بھگ 2042افراد مارے گئے تھے، 2012میں2403، 2013میں2789اور 2014میں یہ تعداد 1823تھی۔رواں سال 2015قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مجرموں سے کل 965مقابلے ہوچکے ہیں جن میں 424مجرم ہلاک جبکہ 17103گرفتار کئے گئے ہیں۔رواں سال دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف جنگ میں 55پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 142تھی

متعلقہ عنوان :