ڈیرہ غازیخان،شاہ محمود قریشی اور زبیرنیازی کیخلاف علم بغاوت بلند ریجنل یوتھ کے درجنوں عہدیداروں احتجاجاً مستعفی، طاہر خان قیصرانی ،ملک فرحا ن سمیت تمام بانی ارکان کو کمیٹیوں میں شامل کرنے کامطالبہ آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کرکے تمام نظریاتی اور بانی ارکان کو شامل نہ کیا گیا تو مکمل احتجاجی تحریک چلائینگے اور شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا دینگے، احمد بخاری

جمعرات 2 جولائی 2015 09:04

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء )شاہ محمود قریشی اور زبیرنیازی کے خلاف علم بغاوت بلند ریجنل یوتھ عہدیدار احمد خان بخاری سمیت درجنوں عہدیداروں احتجاجاً مستعفی طاہر خان قیصرانی ،ملک فرحا ن سمیت تمام بانی ارکان کو کمیٹیوں میں شامل کرنے کامطالبہ آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کرکے تمام نظریاتی اور بانی ارکان کو شامل نہ کیا گیا تو مکمل احتجاجی تحریک چلائینگے اور شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر احمد بخاری نے حذیفہ قاسمی ،عمر قیصرانی ،ثقلین قیصرانی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ عہدیداران نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بنائی گئی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نام نہاد کمیٹیوں کو تحلیل کرکے نظریاتی وبانی ارکان پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ خواجہ داؤد سلیمانی نے ابھی تک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی مگر شاہ محمود قریشی نے ان کا نام بھی ضلعی کمیٹی میں ڈال کر نظریاتی کارکنوں کو سخت مایوس کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب یوتھ کے صدر زبیر نیازی سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے 36ضلعی صدور یوتھ ونگ کی انکوائری کرائیں کہ ان میں سے کتنے صدور اسلام آباد دھرنے میں شامل نہیں ہوئے تھے اور جو شامل نہیں ہوئے ان کو عہدوں سے فارغ کرکے کمیٹیوں سے بھی ان کا نام خارج کیاجائے اورا ن کمیٹیوں میں ڈویثرنل صدر یوتھ ونگ طاہر خان قیصرانی کو شامل کیاجائے اگر زبیر نیازی میرٹ پر فیصلہ نہیں کرسکتے اور اپنے انتخابی حلقے میں مصروف ہیں تو ان کو بھی پنجاب یوتھ ونگ کی صدارت چھوڑ دینی چاہیے۔

ہم زبیر نیازی کے خلاف بھی تحریک چلاسکتے ہیں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرو ر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مکمل میرٹ پر فیصلے کیے تمام نظریاتی وسینئر کارکنوں کو انہوں نے کمیٹیوں میں جگہ دے کر کارکنوں کے دل جیت لیے ا س کے برعکس شا ہ محمود قریشی کے غیرمنصفانہ فیصلوں نے پورے جنوبی پنجاب کے کارکنوں کو بغاوت پر مجبور کردیا ہے ۔اس موقع پر علی شاہ ،مظفر شاہ ،محمد سجاد خان ،عبدالجبار،ملک فرخ ،زبیربلوچ،شیر خان ودیگر یوتھ عہدیداران نے احتجاجاً عہدوں سے استعفیٰ دیدیا اور ورکر بن کر صرف عمران خان کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :