بلاول بھٹو کی اردو ٹھیک کرنے کیلئے شہلا رضا استانی مقرر

جمعرات 2 جولائی 2015 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اردو زبان درست کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ان کی استانی مقرر کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہلا رضا نے بدھ کے روز بلاول بھٹو زرداری کو پہلا سبق دیا۔ انہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی اردو زبان کو رواں رکھنے کیلئے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر انہیں اردو زبان میں سبق دیں گی۔