سری لنکا، راجا پاکسے دوبارہ سیاست میں، پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جمعرات 2 جولائی 2015 09:25

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)سری لنکا کے سابق صدر مہندر راجا پاکسے نے ایک مرتبہ پھر سیاست میں فعال ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی سری لنکا میں راجا پاکسے نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگست میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ اپنے حامیوں کے بھرپور اصرار کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ راجا پاکسے رواں برس جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سری سینا سے شکست کھا گئے تھے۔ سری سینا کو پارلیمان میں راجہ پاکسے کے حامی ارکان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔