پیرسے مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات،آج کشمیر،ہزارہ راولپنڈی میں مختلف مقامات پربارش ہوگی ، محمدحنیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پیرسے لاہور،اسلام آباداورملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں شروع ہوں گی ،آج کشمیر،ہزارہ راولپنڈی میں مختلف مقامات پربارش ہوگی ،ماہرموسمیات محمدحنیف نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پیرسے مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ،اورراولپنڈی ،لاہورسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں ہوں گی ،جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم معمول کے مطابق ہے ،محمدحنیف کے مطابق آج جمعرات کوکشمیر،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،رحیم یارخان ،مظفرگڑھ ،ہزارہ ،راولپنڈی ،ملتان ڈیرہ غازی خان ،سبی اورڈیرہ بگٹی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے وسط میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوں گی