نواز شریف کے پورٹریٹ پر سیاہی سے چہرہ مسخ کرنے والے لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

جمعرات 2 جولائی 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) میاں نواز شریف کے پورٹریٹ پر سیاہی سے چہرہ مسخ کرنے والے لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔ لیگی امیدوار نے اپیل کیلئے ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کھنہ ڈاک میں چوہدری عبدالمجید نامی ایک امیدوار جس کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے انہوں نے اپنے دفتر کا افتتاح کیا تو بینر آویزاں کیا گیا جس پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بھی تصویر پرنٹ کروادی گئی بعد ازاں انہیں کسی نے کہا کہ یہ الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہیں آپ نے اپنے لیڈر کی تصویر آویزاں کردی ہے جو کہ الیکشن رولز کے برعکس ہے پڑوسی کے مشورے پر چوہدری عبدالمجید نے سیاہی سے اپنے لیڈر میاں نواز شریف کا چہرہ مسخ کردیا اس تمام واقعہ کا ایک اور شہری ویڈیو ریکارڈ کرکے الیکشن کمیشن لے گیا جہاں سے انہوں نے لیگی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :