لاہور، رات دس بجے کے بعد پارکوں، فٹ پاتھوں پر سونے پر پابندی عائد،سیکورٹی کے پیش نظر تھانوں کو عوامی پارکس ، کھلے میدانوں میں مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2015 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) پنجاب پولیس سے وابستہ سینئر سیکورٹی آفیسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیکورٹی کے پیش نظر صوبہ بھر کی عوامی پارکس ، کھلے میدانوں اور فٹ پاتھوں پر رات دس بجے کے بعد سونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ میں شہری آبادیوں سے لوگ پارکوں اور کھلے میدانوں میں سونا شروع ہو گئے تھے جس سے مشکوک افراد کی طرف سے وارداتوں اور تخریب کاری کا خدشہ تھا۔تاہم پولیس کے تمام تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رات دس بجے کے بعد اس کی حدود میں واقع پارکس میں سونے پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔