فلپائن، کشتی ڈوبنے سے 36افراد ہلاک ،126کو بچا لیا گیا ، کشتی میں مجموعی طور پر 189 افراد سوار تھے جن میں 173 مسافر اور عملے کے 16 ارکان شامل تھے،حکام حادثے میں انسانی غلطی اور خراب موسم کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں

جمعہ 3 جولائی 2015 09:21

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) فلپائن کے وسطی علاقے میں ایک مسافر کشتی بلند لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 126 زندہ بچا لیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 189 افراد سوار تھے جن میں 173 مسافر اور عملے کے 16 ارکان شامل تھے۔

(جاری ہے)

فلپائن کوسٹ گارڈ کے ترجمان ارمانڈ بالیلو نے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں 127 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 26 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر ریے گوزون کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ حکام حادثے میں انسانی غلطی اور خراب موسم کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حادثہ بلند لہروں کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :