سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع،چند کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ آنے کے بعد سلیکشن کمیٹی آج اعلان کرے گی

جمعہ 3 جولائی 2015 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کو حتمی شکل دید ی باقاعدہ اعلان آج ہوگا ، جب کہ وہاب ریاض سمیت چند کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ بھی آج موصول ہو گی۔

(جاری ہے)

بہتر رپورٹ آنے پر وہاب ریاض کو آخری تین ون ڈے میچز کے لیئے شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد عرفان کو شامل کئے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔ آل راونڈر بلال آصف کو بھی سکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔ عمر اکمل، حارث سہیل اور صہیب مقصود ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :