پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ومبلڈن چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز، مینز ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا، اعصام الحق کی جوڑی نے بنجامن بیکر اور رابرٹو میٹنزکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، فتح کا سکور 6-3،6-3،6-3 رہا ،مینز سنگلز میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے بھی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے، سبائن لیسیکی نے کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 3 جولائی 2015 08:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا،مینز سنگلز میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے بھی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔ سبائن لیسیکی نے کامیابی حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر گلز ملر نے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اعصام الحق کی جوڑی نے بنجامن بیکر اور رابرٹو میٹنزکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔اعصام الحق کی جوڑی نے چھے تین، چھے تین اور چھے تین سے کامیابی سمیٹی۔مینز سنگلز کا اہم میچ برطانیہ کے تھرڈ سیڈڈ اینڈی مرے اور نیدرلینڈز کے رابن ہاس کے درمیان کھیلا گیا۔مرے نے ڈچ حریف کو چھے ایک، چھے ایک اور چھے چار سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔خواتین میں جرمنی کی سبائن لیسیکی نے امریکا کی کرسٹینا میک ہیل کو شکست دے کر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔سبائن لیسیکی کی فتح کا اسکور دو چھے، سات پانچ اور چھے ایک رہا۔

متعلقہ عنوان :