لاہور،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن پرتشدد کے الزام میں گرفتار عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظورکرکے میڈیکل کروانے کاحکم دیدیا

جمعہ 3 جولائی 2015 09:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک وارڈن پرتشدد کے الزام میں گرفتار عمران خان کے بھانجوں کی ضمانت منظورکرکے میڈیکل کروانے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں تھانہ ریس کورس کے تفتیشی افسرنے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھانجے عبداللہ اوراعظم کوکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کیروبروپیش کرکے بتایاکہ دونوں ملزموں نے ٹریفک وارڈن شکیل پرتشدد کیاتھا ملزمان کے وکیل نے کہاکہ مقدمہ میں لگائی گئی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں جبکہ پولیس نے رات گئے انہیں تشدد کانشانہ بنایاجوغیرقانونی اقدام ہے عدالت نے دونوں ملزموں کو50،50ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی حکم دیتے ہوئے ملزمان کا میڈیکل کروانے کی ہدایت جاری کر دیا عدالت نے مزید سماعت 16جولائی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :