پاکستان ریلوے نے مختلف شہروں اور دریاؤں پر واقع پلوں کا از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا، گوجرانوالہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بارے میں تحقیقاتی اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشات پر بھی تفتیش شروع کر دی

جمعہ 3 جولائی 2015 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ)پاکستان ریلوے نے مختلف شہروں اور دریاؤں پر واقع پلوں کا از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بارے میں تحقیقاتی اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشات پر بھی تفتیش شروع کر دی ہے پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق ریلوے نے ملک بھر میں مختلف دریاؤں اور شہروں میں واقع ریلوے پلوں کا معائنہ اور ان کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق ملک میں واقع تمام آبی گزرگاہوں اور شہروں سے گزرنے والے پلوں کی سیکیورٹی اور تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع مطابق ریلوے حکام نے حالیہ افسوسناک واقع کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے خدشات پر بھی تفتیش شروع کر دی ہے کیونکہ حالیہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور اس سے قبل پاکستان ریلوے مین اس نوعیت کا کوئی واقع پیش نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :