اظہر محمود نے آخری گیند پر چھکا لگا کر سرے کاؤنٹی کو کامیابی دلوا دی،پاکستانی آل راؤنڈر نے گلوسسٹر شائر کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 22 رنز سکور کئے

جمعہ 3 جولائی 2015 08:27

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود نے سرے اور گلوسسٹر شائر کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کاوٴنٹی میچ میں آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم سرے کو سنسنی خیز انداز میں کامیابی دلوا دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری شدید گرم موسم کے باوجود چالیس سالہ سابق قومی آل راوٴنڈر اظہر محمود نے ٹی ٹوئنٹی کاوٴنٹی میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور گلوسسٹر شائر کیخلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر سرے کی یقینی ہار کو جیت میں بدل دیا۔ انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 14 گیندوں پر 22 رنز جوڑے اور اپنی اس کارکردگی سے ثابت کیا کہ اب بھی ان میں دم خم باقی ہے۔