سپریم کورٹ کے ججزکی رہائش گاہوں پرجنریٹرزخریداری میں گھپلے کاانکشاف،چیف سیکرٹری کانوٹس،اینٹی کرپشن حکام کوتفتیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ)سپریم کورٹ کے ججوں کی رہائش گاہوں میں بجلی کے جنریٹرخریداری میں بڑے پیمانے پرگھپلے کاانکشاف کیاگیاہے ۔خبر رساں ادارے کوملنے والے معلومات کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی رہائش گاہوں میں بجلی کے جنریٹرخریداری کے ٹھیکے میں لاکھوں روپے غبن کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رومی انٹرپرائزآصف بھٹونے ججوں کی رہائش گاہوں میں جنریٹرنصب کرنے کے حوالے سے ٹھیکہ لیاہواتھا۔

انہوں نے ایک سال پہلے چیک وصول کیاتھا،ٹھیکہ دارآصف بھٹو نے4ججوں کی رہائش گاہوں میں جنریٹرلگائے ہیں جبکہ تاحال جسٹس امیرہانی مسلم کے گھرپرجنریٹرنصب نہیں کیاگیا۔اس پرچیف سیکرٹری نے نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن کوتفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،اینٹی کرپشن حکام نے کل جمعہ کوٹھیکیدارآصف بھٹوکوطلب کرلیا

متعلقہ عنوان :