سندھ میں کالعدم تنظیموں کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف ، محکمہ انسداد دہشت گردی کراچی نے کارروائی شروع کردی،دہشت گردحملوں میں چاچا سندھی گروپ کے ملوث ہونے کا نکشاف

جمعہ 3 جولائی 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) سندھ میں کالعدم تنظیموں کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہواہے، محکمہ انسداد دہشت گردی کراچی نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، سندھ میں دہشت گردحملوں میں چاچا سندھی گروپ کے ملوث ہونے کا نکشاف ہواہے ،چاچاسندھی گروپ خلیل نامی شخص تربیت یافتہ خودکش بمبار فراہم کرتا رہاہے ،آصف چھوٹو کو حاجی صاحب ،جھل مگسی کاطاہر کوانچارج بتایا گیا ہے ،سانحہ صفورا کا مرکزی کردار القاعدہ کا طاہر بھی آصف چھوٹو گروپ کا حصہ ہے ،دہشت گردطاہر عرف سائیں 2012ء میں اس سے قبل گرفتار ہو چکاہے ۔

کراچی سی آئی ڈی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سندھ میں کالعدم تنظیموں کانیٹ ورک کا انکشاف ہواہے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق سندھ میں دہشت گردحملوں میں چاچا سندھی گروپ ملوث ہونے کا نکشاف ہواہے ،چاچاسندھی گروپ نے خلیل نامی خودکش بمبار رفراہم کرتا رہاہے ،آصف چھوٹو کو حاجی صاحب ،جھل مگسی کا طاہر کو انچارج بتایا ہے ،سانحہ صفورا کا مرکزی کردار القاعدہ کا طاہر بھی آصف چھوٹو گروپ کا حصہ ہے ،دہشت گردطاہر عرف سائیں 2012ء میں اس سے قبل گرفتار ہو چکاہے تاہم رہائی کے حوالے سے کراچی محکمہ انسداد دہشت گردی نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :