امریکا :ماں کابیٹے کے علاج کیلئے پی ایچ ڈی کا فیصلہ

منگل 7 جولائی 2015 09:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) امریکا میں ایک ماں نے بیٹے کو لاحق بیماری کا علاج دریافت کرنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

امریکا کی وینڈر بلٹ یونیورسٹی میں پچپن سالہ ٹیری جو بشیل پی ایچ ڈی مین انرول ہوگئیں،،ٹری جو بیٹے کی جنیاتی بیماری سے متعلق تحقیق کرنا چاہتی ہیں اور بیماری کا علاج دریافت کرنا چاہتی ہیں،ٹیری جو کا بیٹا اینجل مین سنڈروم کا شکار ہے جو ایک جنیاتی بیماری ہے،اس بیماری میں بچہ نہ ٹھیک سے بول سکتا ہے نہ چل سکتا ہے نہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔