پاک فضائیہ کے دو افسران کو ائیر مارشل اور چھ کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منگل 7 جولائی 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی اور ائیر وائس مارشل محمد اقبال کو ائیر مارشل کے عہدوں پر جبکہ ائیر کموڈور سلمان احسن بخاری، ائیر کموڈوررضوان پاشا، ائیر کموڈور اُسید الرحمٰن عثمانی، ائیر کموڈور سید نعمان علی،ا ئیر کموڈور ظہیر احمد بابر اور ائیر کموڈور جوادسعیدکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ائیر مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں مارچ1982 میں کمیشن حاصل کیا۔آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں ۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن ، ایک آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔آپ بطور ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ)، اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشنز میں بطورڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پروڈکشنز خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ جاپان میں ڈیفنس اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ز کیا ہے۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر مارشل محمد اقبال نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (F-16)اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ بطور ڈائریکٹر جنرل میڈیا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈائریکٹرجنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ چائنہ میں ائیراتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (اردن) سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے وار سٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ۔آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)،تمغہ امتیاز (ملٹری) اور چین کی حکومت کی جانب سے PLA Medal Peoples Republic of China سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1985 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فائٹرونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

آپ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیکیورٹی)اور سینٹرل سیکٹرکمانڈمصحف میں سیکٹرکمانڈرکے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ چین میں ائیر اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ائیرکمانڈ اینڈسٹاف کالج امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور امریکہ سے ملٹری آپریشنل آرٹ اینڈ سائنس میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری) اور چین کی حکومت کی جانب سے Commemorative Medal Peoples Republic of China. PLAسے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل رضوان پاشانے پاکستان ائیر فورس کی انجینئرنگ برانچ میں جنوری1985 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔

آپ نے سدرن ائیر کمانڈ میں سنےئرسٹاف آفیسرانجینئرنگ اور ائیر ہیڈکوارٹرز اسلاآباد میں ڈائریکٹر ویپن سسٹم مینجمنٹ (Mirage & JF-17) اور میراج ری بلڈ فیکٹری میں مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ آ پ نے بیچلر ان ایرو سپیس انجنےئرنگ اورسٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ آپ ائیر وار کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل اُسیدالرحمان عثمانی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل1986 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک تربیت یافتہ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی ۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر(پلانز)کے اطور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اورنیشنل سیکیورٹی اینڈ وار سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل سید نعمان علی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل1986 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک تربیت یافتہ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈر سکول اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

آپ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر آپریشنز اور چیف آف ائیرسٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ائیر وار کالج امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل ظہیراحمدبابرنے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل1986 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ )اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزسے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل جوادسعید نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں نومبر1986 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیزمیں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اورتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :