شعیب اختر کی پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات، ملاقات میں شعیب اختر نے پی سی بی کی طرف سے ہونے والے جرمانے اور دیگر معاملات پر بات چیت کی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود پی سی بی نے جرمانے کی مد میں واجبات کے پیسے شعیب کو واپس نہیں کئے

منگل 7 جولائی 2015 09:03

ئلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات ہوئی۔ شعیب اختر کے پی سی بی کی طرف واجبات اور دیگر کرکٹ امور پر بات چیت ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم قام چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شعیب اختر نے پی سی بی کی طرف سے ہونے والے جرمانے اور دیگر معاملات پر بات چیت کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ہزار سات میں شعیب اختر پر ستر لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔ جس پر شعیب اختر نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے شعیب اختر کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور پی سی بی کو شعیب اختر کے جرمانے کی مد میں واجبات واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پی سی بی نے ابھی تک شعیب اختر کے پیسے واپس نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :