ای سی ایل ڈیٹا بنک،این جی اوز کی رجسٹریشن نادرا کے سپرد، ماضی میں حکومتیں ای سی ایل لوگوں کو سزا دینے یا نوازنے کیلئے آلہ کے طور پر استعمال کرتی رہیں اب طریقہ کار سادہ بنایا جائے گا،چوہدری نثار،اجلاس میں ای او بی آئی، حج سکینڈل، ٹی ڈی اے پی، نیو ایئر پورٹ، پی ایس او اور ای ٹی پی بی میگا کرپشن سکینڈلز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
منگل 7 جولائی 2015 09:55
اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)کا سنٹرل ڈیٹا بینک تیار کرنے میں معاونت کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن اور ان کی سرگرمیوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے آ ن لائن میکنزم کی تیاری کیلئے خدمات اور مہارت فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وزارت داخلہ میں نئے ای سی ایل فریم ورک اور ایف آئی اے میں زیرتفتیش کرپشن کے بڑے مقدمات پرپیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ای او بی آئی، حج سکینڈل، ٹی ڈی اے پی، نیو ایئر پورٹ، پاکستان سٹیٹ آئل اور ای ٹی پی بی جیسے میگا کرپشن سکینڈلز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ماضی میں سابقہ حکومتیں ای سی ایل کو لوگوں کو سزا دینے یا نوازنے کے لئے آلہ کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں جبکہ کئی دھائیوں تک بھی لوگوں کے نام ای سی ایل میں شامل رہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے ای سی ایل میں نام داخل کرنے یا خارج کرنے کا طریقہ کار سادہ بنایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل کی پالیسی میں انصاف کو کلیدی حیثیت حاصل ہو۔ وزیر داخلہ نے بلیک لسٹ کی موجودگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دو فہرستوں بشمول ای سی ایل اور بلیک لسٹ کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ دو فہرستوں کے معاملہ پر فوری اقدامات کریں، صرف ایک فہرست ای سی ایل ہونی چاہئے۔ انہوں نے وزارت کو تمام متعلقہ محکموں اور وزارتوں سے مشاورت کے بعد ایک ماہ کے اندر سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں کسی کانام بلا جواز ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے اور کسی کا نام غیر معینہ مدت تک کیلئے ای سی ایل میں رکھنے کی اجازت بھی نہیں ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ جن کے نام ای سی ایل میں پہلے سے موجود ہیں اگر متعلقہ محکمے اس کا واضح جواز پیش نہیں کرتے تو ایک ماہ بعد ایسے ہزاروں نام ای سی ایل سے ہٹا دیئے جائیں گے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے سینئر حکام کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں کرپشن کے بڑے مقدمات بشمول حوالہ اور ہنڈی کے مقدمات پر پیشرف اور اندرونی احتساب کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے افسران کیلئے مراعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے میں مراعات متعارف کرانے کی ضرورت کے پیش نظر ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے آئندہ دو روز کے اندر جامع تجویز پیش کریں۔ اجلاس میں ای او بی آئی، حج سکینڈل، ٹی ڈی اے پی، نیو ایئر پورٹ، پاکستان سٹیٹ آئل اور ای ٹی پی بی جیسے میگا کرپشن سکینڈلز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ109 کیسز میں سے 79 کا چالان ہو چکا جبکہ 30 میں تحقیقات جاری ہیں ان بڑے مقدمات میں 169 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ 147 ضمانت پر ہیں۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کہ میگا کرپشن کے ان مقدمات میں ماہر قانونی ٹیمیں مقرر کی جائیں تاکہ تحقیقات اور پراسیکیوشن میں کوئی کمی باقی نہ رہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 7 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
شعیب اختر کی پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات، ملاقات میں شعیب اختر نے پی سی بی کی طرف سے ہونے والے جرمانے اور دیگر معاملات پر بات چیت کی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود پی سی بی ... مزید
-
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی لندن میں مصروفیات، چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بننے والی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک سے ملاقات کی ،دونوں ممالک کے ... مزید
-
پالی کیلئے ٹیسٹ ، یونس خان ایک ہی میچ میں سرڈان بریڈ مین کاریکارڈ توڑنے سمیت کئی ریکارڈ بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے،یہ یونس کے کیریئر میں چوتھی اننگز میں اسکور کی گئی پانچویں سنچری تھی جو اپنے آپ ... مزید
-
پاک فضائیہ کے دو افسران کو ائیر مارشل اور چھ کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
-
عیدالفطرکے موقع پر5چھٹیوں کی سمری ارسال ،وزیراعظم منظوری دیں گے
-
امیر زادوں کی محفلوں میں پیپسی،کوکاکولا کے ساتھ ہیروئن کی پڑیاں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف،قائمہ کمیٹی نے محفلوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، افغانستان میں 32فیصد پوست کاشت کا علاقہ افغان حکومت ... مزید
-
تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی نادہندہ نکلی‘ دھرنے کے 8 کروڑ بقایا ،عمران خان کو فون اور ای میل کیں کوئی جواب نہیں ملا، دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا، ڈی جے بٹ
-
این اے 122 دھاندلی کیس آخری مرحلے میں داخل ، سماعت آج 7 جولائی تک ملتوی
-
پولی تھین بیگز پر پابندی،سینیٹ نے قرار داد متفقہ طو رپر منظور کرلی،پوری دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے، جنگلات کاٹنے والے اپنی جڑویں کاٹ رہے ہیں پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا شکار دس ممالک ... مزید
-
شریف برادران کا کوئی ویژن نہیں، قربانیاں دینے والوں کو پارٹی سے الگ کیا جارہا ہے،سینیٹر ذوالفقار کھوسہ، حکومت کی ٹیم وہی ہے جو مشرف کی تھی، ناراض لوگوں کی الگ جماعت بننی چاہئیے، مشرف کی کوئی جگہ ... مزید
-
کراچی، رینجرزاہلکارلانس نائیک شوکت قتل میں ملزم سخت سیکورٹی میں عدالت پیش ، گواہ نے ملزم کو 3بارشناخت کرلیا
-
اب ہم یونان حکومت کی طرف سے پہل کے منتظر ہیں،یوروزون وزرائے خزانہ
-
چین اور روس دو روزہ یورو ایشین سکیورٹی سمٹ میں افغانستان کو انتہا پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کرینگے ، آرگنائزئشن میں چین اور روس کے علاوہ قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اورازبکستان ... مزید
-
امریکا :ماں کابیٹے کے علاج کیلئے پی ایچ ڈی کا فیصلہ
-
چین :زلزلے کی پیشگوئی کیلئے جانوروں کے استعمال کا فیصلہ
-
بھارتی سپریم کورٹ نے غیر شادی شدہ ماوٴں کو بچے کا سرپرست بننے کی اجازت دیدی
-
چینی حکومت کی اویغور مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی ، ترکی میں شدید احتجاج ، چینی سیاحوں پر حملے ، چین نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا ، چین نے مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی آزادی کو بہت اہمیت ... مزید
-
ترکی ،46 سالہ شخص نے خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے دس سال گزار دیئے
-
وزیرِ داخلہ کا وزیرِ اعلیٰ سند ھ سے ٹیلی فون پر رابطہ،ایف آئی اے کو تحفظِ پاکستان قانون کے تحت دیے گئے حالیہ اختیارات محض سندھ کیلئے مخصوص نہیں ہیں، ایف آئی اے کو اختیارات دینے کا بنیادی مقصد ان ... مزید
-
شہبازشریف کا وزیرخزانہ کو فون، آج تاجروں کی ہڑتال بارے تحفظات سے آگاہ کیا،تاجربرادری سے معاملات افہام وتفہیم سے حل کریں گے، اسحاق ڈار، تاجربرادری کے نمائندوں اورایف بی آرکے ساتھ کل اجلاس طلب،تاجروں ... مزید
-
آرمی چیف 3روزہ سرکاری دورے پرجنوبی افریقہ پہنچ گئے، شانداراستقبال،21توپوں کی سلامی ،گارڈآف آنرپیش کیاگیا
-
سینیٹ ارکان نے بل کی منظوری سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو مسترد کر دیا، اسلام آباد میں غیر آئینی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،سعید غنی، الیکشن کا انعقاد سینٹ کی توہین کے مترادف ... مزید
-
ای سی ایل ڈیٹا بنک،این جی اوز کی رجسٹریشن نادرا کے سپرد، ماضی میں حکومتیں ای سی ایل لوگوں کو سزا دینے یا نوازنے کیلئے آلہ کے طور پر استعمال کرتی رہیں اب طریقہ کار سادہ بنایا جائے گا،چوہدری نثار،اجلاس ... مزید
-
بلاول بھٹو کو والد نے پارٹی امور چلانے کی جزوی اجازت دے دی ،زرداری کا سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات دینے سے انکار
-
عمران خان اور ریحام خان سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ، مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی، ملکی سلامتی کیلئے دعا
-
اسلامی یونیورسٹی میں ”داعش“ کی موجودگی،3ہزار طلبہ فارغ، حساس اداروں نے تفصیلات مانگ لیں،فارغ کیے گئے طلباء میں سے متعدد اسلامک یونیورسٹی سے زیر تعلیم بھی نہ تھے، مشکوک سرگرمیوں اور طلباء کو ورغلانے ... مزید
-
پاک بھارت انٹیلی جنس شیئرنگ ہونی چاہئے ،ماضی میں ایساکرنے سے بہت فائدہ ہواتھا،اے ایس دلت، میرے انٹرویوکے ذریعے جوانکشافات محض اتفاق ہے، ایم کیوایم کی کہانی بارے لندن کے انگریزہی بہترجانتے ہیں،انٹرویو ... مزید
-
سانحہ صفورکے ملزمان کاتعلق القاعدہ سے ہے ،آئی جی سندھ،کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہے ،سیاسی یامذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں، غلام حیدرجمالی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
ایان علی پر 12 ویں مرتبہ عدالت میں پیشی کے باوجودبھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ملزمہ کو 13 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ، ایان علی نے میڈیا پر خبروں کی اشاعت پر عدالت میں شکایات کے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.