شریف برادران کا کوئی ویژن نہیں، قربانیاں دینے والوں کو پارٹی سے الگ کیا جارہا ہے،سینیٹر ذوالفقار کھوسہ، حکومت کی ٹیم وہی ہے جو مشرف کی تھی، ناراض لوگوں کی الگ جماعت بننی چاہئیے، مشرف کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے تاہم جومتفقہ فیصلہ ہوگا قبول کروں گا، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 7 جولائی 2015 09:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن سینیٹر ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کا کوئی ویژن نہیں ،قربانیاں دینے والوں کو پارٹی سے الگ کیا جارہا ہے۔ حکومت کی ٹیم وہی ہے جو مشرف کی تھی۔ ناراض لوگوں کی الگ جماعت بننی چاہئیے۔ جنرل مشرف کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے تاہم جومتفقہ فیصلہ ہوگا قبول کروں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھامیں نے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دورمیں پارتی سنبھالی تھی ۔ نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کیکھانے کھا رہے تھے۔ اسکے باوجود میرے ساتھ یہ سلوک کیا۔ میرے شریف برادران سے ناراضگی کی وجہ ان کے رویے کا ہیں ۔ ان کا رویہ غیر جمہوری ہے مجھے سینیٹ کی سیٹ دے کر کوئی احسان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ شریف برادران کا کوئی ویژن نہیں ہے اگر ویژن ہوتے تو دعوؤں کے مطابق لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیتے۔

مسلم لیگ کو قربانیاں دینے والوں کو پارٹی سے الگ کردیا گیا میں نے بھی بھی کسی عہدے کامطالبہ نہیں کیا۔ الیکشن میں انہوں نے ورکر کو ٹکٹ دینے کی بجائے پیسے کو ترجیح دی تھی۔ لغاریوں کو ن لیگ میں شامل ہونے کا اسحاق ڈار اور پرویز رشید کے ساتھ تھے۔ شریف برادران نے مسلم لیگ کے نظریاتی لوگوں کو پیچھے ہٹانا شروعکردیا۔ رانا ثناء میاں برادران کیلئے کام کرتے ہیں میں سوچ نہیں سکتا جن مسلم لیگیوں کے ساھ زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ متحدہ مسلم لیگ بننا چاہیے اور مسلم لیگیوں کو واپس لائے جو ظلم کے باوجود نظریے سے ہٹ نہیں گئے ہیں اور ان لوگوں پر مشتمل متحدہ مسلم لیگ بنانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ شریف مسلم لیگ کی ٹیم وہی ہے جو مشرف کی تھی۔

متعلقہ عنوان :