چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی لندن میں مصروفیات، چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بننے والی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک سے ملاقات کی ،دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جائلز کو دورہ پاکستان کی دعوت

منگل 7 جولائی 2015 09:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی لندن میں بھرپور مصروفیات، شہریار خان نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بننے والی ٹاسک فورس کمیٹی چیئرمین جائلز کلارک سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان گذشتہ ماہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے بعد انگلینڈ میں ہی قیام پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے لندن میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز اور پاکستان پر بننے والی آئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔شہریار خان نے آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ہے کہ وہ پاکستان میں آکے بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات کو دیکھیں۔ وطن واپسی سے قبل چیئرمین پی سی بی اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے کرکٹ سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔