این اے 122 دھاندلی کیس آخری مرحلے میں داخل ، سماعت آج 7 جولائی تک ملتوی

منگل 7 جولائی 2015 09:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) این اے 122 دھاندلی کیس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت آج 7 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل اسجد سعیدکو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق کے وکیل نے چھٹے روز بھی دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کے دھاندلی کے الزامات عائد کئے اور انکی جانب سے دھاندلی کا ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نادرا نے تمام تھیلے کھولے ایک بھی ووٹ جعلی نہیں نکلا۔عمران خان کی انتخابی عذرداری کو مسترد کیا جائے.فاض ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کے وکیل سے کہا کہ این اے 122 کے تھیلوں سے این اے 124 کے بیلٹ پیپر کیسے نکلے اس پر دلائل دیں۔سردار ایاز صادق کے وکیل آج اس نکتے پر دلائل دیں گے۔انتخابی دھاندلی کیس میں عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی چار روز تک اپنے دلائل دیکر حتمی دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :