پولی تھین بیگز پر پابندی،سینیٹ نے قرار داد متفقہ طو رپر منظور کرلی،پوری دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے، جنگلات کاٹنے والے اپنی جڑویں کاٹ رہے ہیں پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا شکار دس ممالک میں شامل ہے،سینیٹر مشاہد اللہ،پاکستان میں اربوں روپے کے شاپنگ بیگز استعمال ہورہے ہیں جس سے ماحولایت کو شدید خطرات لاحق ہیں،سینیٹر محسن عزیز

منگل 7 جولائی 2015 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) سینیٹ نے ملک میں پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کرنے کی قرار داد متفقہ طو رپر منظور کرلی ہے۔ پوری دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے سامنا ہے، جنگلات کو کاٹنے والے اپنی جڑوں کو کاٹ رہے ہیں پاکستان دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کا شکار دس ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات کی وجہ سے بہت سے ممالک دنیا کے نقشے سے غائب ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار سینیٹر مشاہد الله خان نے سینیٹ مین اظہار خیال کے موقع پر کیا اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے ملک میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اربوں روپے کے شاپنگ بیگز استعمال ہورہے ہیں جس سے ماحولایت کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد الله نے کہاکہ یہ بہت اچھا اقدام ہے پولی تھین بیگز پر پابندی بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

18 ویں ترمیم کے بعد یہ مسئلہ صوبوں کو منتقل ہوا ہے اسلام آباد کی بڑی بڑی مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال نہیں کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں پوری دنیا میں کوئلے کے استعمال سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دس ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تباہ کاریوں کا شکار ہے۔

اور اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں ہے ہمارے ہاں شعور نہ ہونے کی وجہ سے جنگلات تباہ ہورہے ہیں سیلابوں سے 26 ارب کا نقصان ہوا ہے کراچی میں گرمی کی شدت اور اچانک سیلاب کی تباہ کاریاں موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ہیں۔ موجودہ موسمی تغیرات کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک دنیا کے نقشے سے مٹ جائیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا کے امیر ممالک کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا مسئلہ پیدا ہوا ہے مگر یہ ممالک اب اس کی روک تھام کیلئے اقدام کررہیہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگل کاٹنا ملک کی نئی نسل کو کاٹنے کے مترادف ہے پاکستان میں صحرا بڑھ رہے ہیں اور جنگلات کم ہورہے ہیں۔ پاکستان میں صرف چار فیصد حصے پر جنگلات ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار جنگلات کے تحفظ کی پالیسی لا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں سے پلاسٹک بیگ کا خاتمہ بے حد ضروری ہے جنگلات کو کاٹنے والون کے ہاتھ کاٹنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :