چین :زلزلے کی پیشگوئی کیلئے جانوروں کے استعمال کا فیصلہ

منگل 7 جولائی 2015 09:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) چین میں سائنسدانوں نے زلزلے کی پیش گوئی کے لیے اب جانوروں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے،چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں سائنسدانوں نے چڑیا گھروں اور جانوروں کے پارکوں میں مشاہدے کے مراکز کھولے ہیں ان مراکز میں ہزاروں جانوروں کے رویے میں اچانک تبدیلیوں پر نظر رکھی جائے گی جو مستقبل قریب میں آنے والے زلزلوں کی نشاندہی میں مدد گار ثابت ہوں گے،سیسمک سینٹرز میں تبدیل کیے جانے والے ان مراکز میں دوہزار مرغیاں اور ایک بڑے رقبے پرمچھلیوں کیلے تالاب بھی بنائیگئے ہیں،پارک میں جانوروں کے رویے کا مشاہدہ کرنے کیلئے کیمرے لگائے گئے ہیں جہاں جانوروں کے رویے پر نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :