حقوق انسانی کے نمایاں کارکن نبیل رجب کو بادشاہ حماد کی جانب سے معافی دیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا

بدھ 15 جولائی 2015 09:40

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) حقوق انسانی کے نمایاں کارکن نبیل رجب کو بادشاہ حماد کی جانب سے معافی دیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نبیل رجب کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکیورٹی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نبیل رجب پر عوامی اداروں اور فوج کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بادشاہ حماد نے نبیل رجب کو ان کی صحت کی خرابی کے پیشِ نظر تین ماہ کے بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔بحرین کی اپیلز کورٹ نے مئی میں نبیل رجب کو دی جانے والی چھ ماہ قید کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔نبیل رجب نے سنہ 2002 میں بحرین میں حقوق انسانی کی تنظیم بنائی تھی اور اس وقت سے انھیں متعدد بار جیل بھیجا جا چکا ہے۔نبیل رجب کو اپریل میں گرفتار کر کے ان پر ٹوئٹر کے ذریعے بحرین کے عوامی اداروں کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ بحرین کے سکیورٹی اداروں نے جہادیوں کے لیے ’نظریاتی انکیوبیٹر‘ کے طور پر کام کیا۔