آئی پی ایل سکینڈل بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا، چنئی سپر لیگ اور راجستھان رائلز ٹیموں پر دو سال کی پابندی، سکینڈل میں ملوث سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور راجستھان رائلزکے راج کندرا پر سٹے بازی میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی لگادی گئی،گروناتھ میاپن نے اینٹی کرپشن قانون کی خلاف ورزی کی، راج کندرا بھی سکینڈل میں ملوث پائے گئے ، دونوں نے بی سی سی آئی اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایاہے، جسٹس لودھا

بدھ 15 جولائی 2015 08:34

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل سکینڈل میں ملوث سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن اور راجستھان رائلزکے راج کندرا پر سٹے بازی میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی لگادی گئی جبکہ چنئی سپر لیگ اور راجستھان رائلز ٹیموں پر دو سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے آئی پی ایل سکینڈل کی سماعت کی جس دوران جسٹس لودھا نے کیس کافیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ گرناتھ میاپن نے آئی پی ایل سکینڈل میں ملوث ہیں اور یہ آئی پی آئی میں میچ فکسنگ اور رقم لگانے کے جرم میں ملوث پائے گئے ہیں اس لیے عدالت نے ان پر کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے ، راجستھان رائلزپر بھی سٹے بازی میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے ،ان کے ساتھ ساتھ چنئی سپر کنگ پر بھی فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث دو سال کہ پابندی لگا ئی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس لودھا نے کہا کہ گروناتھ میاپن نے اینٹی کرپشن قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور ا انہوں نے بی سی سی آئی اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایاہے۔عدالتی فیصلے کے مطا بق راج کندرا بھی سکینڈل میں ملوث پائے گئے ،انہوں نے بھی سٹے بازی میں حصہ لیااور کرکٹ اوربی سی سی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔