فیصل آباد ، شہباز شریف نے لیگی ورکر مسرت بلوچ کی دونوں بازو اور ہاتھ سے معذور بیٹی کے مصنوعی بازو لگوا دئیے

بدھ 15 جولائی 2015 09:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)خادم اعلی ٰ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا انسانی خدمت کا عظیم کارنامہ ، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لیگی ورکر مصطفے آباد رہائشی مسرت بلوچ کی دونوں بازو اور ہاتھ سے معذور بیٹی رمشا بلوچ کے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے مصنوعی بازو لگوا دئیے ۔یاد رہے کہ ان مصنوعی بازوں اور ہاتھوں کا کنکشن سینسرز کے ذریعے دماغ سے ہوتا ہے جو قدرتی بازوں اور ہاتھوں کی طرح کام کر سکتے ہیں ۔

یہ بازوں اور ہاتھ بیٹری ہوتی ہے جو ایک گھنٹہ چارج ہونے بعد 18 گھنٹے تک کام کر سکتے ہیں ۔یاد رہے رمشاء جو کہ اپنے گھر کی چھت پر گھریلو کام کاج کر رہی تھے تو اچانک اس کے دونوں ہاتھ تاروں سے چھو گیا تھے جس کے نتیجے میں اس کے دونوں بازوں کاٹ دئیے اور مسلسل کئی سالوں معذوری کی حالت میں رہنے کے باوجود اس کے والدین نے ہمت نہ ہاری اور علاج کیلئے بڑے بڑے ڈاکٹروں کے رجوع کیا مگر علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے انہوں نے وزیر اعلی سے دردمندانہ کی اپیل کی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) چوہدری محمد یاسین کسانہ نے بھی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات کرکے اس بچی کے بازوں لگوانے کے بارے میں التجا کی تھی جس پر وزیر اعلی نے ایکشن لے کر معذور بچی کے بازوں بمعہ ہاتھ لگوانے کے احکامات جاری کر دیئے اور بازو باہر سے منگوائے گئے اور میوہسپتال کے ماہر ڈاکٹر غازی کی زیر قیادت بازوں لگائے گئے ۔

رمشا بلوچ صحت یاب ہو کر اپنے گھر پہنچی تو صوبائی کوارڈینیٹر چوہدری محمد یاسین کسانہ دیگر مسلم لیگی ورکروں اور اہل محلہ نے پراستقبال کیا اور صحت یابی پر الله تعالی کے حضور شکرانے کے نوافل بھی ادا کیا ۔ چوہدری محمد یاسین نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی انسان دوست پالیسیوں کو زبردست خراج تحسین پیش۔ رمشا کی والدہ مسرت بلوچ نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :