امریکہ کی ایران ایٹمی معاہدے سے ناراض اسرائیل کومنانے کی کوششیں ،باراک اوبامہ کانیتن یاہوکوٹیلی فون ،وزیردفاع کوآئندہ ہفتے اسرائیل بھیجنے کافیصلہ

بدھ 15 جولائی 2015 09:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)امریکہ نے ایران سے ایٹمی معاہدے سے ناراض اسرائیل کومنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدرباراک اوبامہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوٹیلی فون کرکے ایران سے ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بارے میں بات کی ،اس سلسلے میں باراک اوبامہ آئندہ ہفتے وزیردفاع ایشٹن کارشٹرکواسرائیل بھیجیں گے ،اوراسرائیل کومعاہدے کے حوالے سے ناراضگی دورکرنے کی کوشش کریں گے