نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کل کرے گی ، بجلی کی قیمت میں3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی امکان

بدھ 15 جولائی 2015 09:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کل 16 جولائی کو کرے گی ۔ جس کے ذریعے ملک بھر میں بجلی کی قیمت 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ کمی مئی 2015 کے بلوں میں کی جائے گی ۔ ایکولائزیشن چارج کی مد میں وصول کئے جانے والے چارج اور گیس سرچارج کی وجہ سے صارفین کو پورے 3 روپے 28 پیسے کا ریلیف نہیں مل سکے گا اس کا فیصلہ درخواستوں کی سماعت کے بعد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :