نائجیرین صدر بہاری نے افواج کے سربراہوں کو برطرف کر دیا

بدھ 15 جولائی 2015 09:40

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)نائجیرین صدر بہاری نے افواج کے سربراہوں کو برطرف کر دیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے نمٹنے میں فوج کی نااہلی پر صدر نے افواج کے سربراہوں کو برطرف کیا ہے۔ فوج کے نئے سربراہ جنرل ٹی وائے بوراتائی ہیں۔

(جاری ہے)

مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر بہاری نے فوج کا کمانڈ سنٹر میڈگْری منتقل کر دیا تھا جہاں بوکو حرام سرگرم ہے۔ انہوں نے نائجیریا میں برسوں سے جاری شدت پسند تحریک بوکو حرام کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا جس کے بعد سے تجزیہ کار فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کر رہے تھے۔