بھارت ،کمبھ کے میلے میں بھگدڑ ،22افراد ہلاک ،متعدد زخمی ،ریسکیو اداروں کی جانب سے زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ، دریا میں ڈوبے لوگوں کو بچانے کیلئے اقدامات جاری

بدھ 15 جولائی 2015 09:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)بھارت کی ریاست آندرا پردیش میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 22افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے شدیدزخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہر سال آندراپریش میں واقع راج مندری میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے یہ میلا لگتاہے اور دو ر دور سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں جمع ہوتے ہیں اور تعداد میں شدت کے باعث بھگدرڑ مچ گئی جس کے باعث کچھ لوگ پیروں تلے آکر کچلے گئے جبکہ کچھ لوگ دریاکے کنارے پر مذہبی رسومات اداکرتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ دریا میں ڈوبے لوگوں کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔کنبھ کے میلے میں بچھڑے لوگ اپنے عزیزو اقارب کو ڈھونڈتے پھر رہے ہیں اور کئی افراد جانیں گنوابیٹھیں ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال اسی طرح کے میلے میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن بھارت کی جانب سے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کسی قسم کا کوئی موثر اقدام سامنے نہیں آیا اور ہر سال ہی بھارت میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :