چینی پولیس نے چاقوؤں سے مسلح تین اویغور باشندوں کو ہلاک کردیا

بدھ 15 جولائی 2015 09:41

سنکیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی شہر سنکیانگ میں پولیس نے چاقووٴں سے مسلح تین اویغور باشندوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز وقت پیش آیا جب پولیس نے صوبہ لیاوٴننگ کے دارالحکومت میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔اس کارروائی کے دوران ہلاک شدگان کی ساتھی ایک اویغور خاتون زخمی بھی ہوئی ہے۔

پولیس نے ہلاک شدگان کو ’سنکیانگ کے دہشت گرد‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے صوبہ سنکیانگ میں مسلمان اویغوروں کی بڑی تعداد آباد ہے اور یہاں پولیس سے جھڑپوں اور حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن کے لیے پولیس دہشت گردوں کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔تاہم یہ تازہ واقعہ سنکیانگ کی حدود سے باہر ہونے والے چند ایسے واقعات میں سے ایک ہے۔لیاوٴننگ کی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس کارروائی کے بارے میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو پر ایک پیغام شائع کیا جسے چینی ذرائع ابلاغ میں بھی شائع کیا گیا ہے۔چین کے صوبہ سنکیانگ میں مسلمان اویغوروں کی بڑی تعداد آباد ہیبیان میں کہا گیا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران 16 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :