بلدیاتی انتخابات پنجاب میں ن لیگ کو سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے، تحریک انصاف، دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ابھی تک کوئی واضح حکمت تیار نہیں کی

بدھ 15 جولائی 2015 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)سرکاری و غیر سرکاری اداروں،این جی اوز کی کارکردگی کے حوالے سے معاشی،سماجی،سیاسی،مسائل کی رپورٹس مرتب کرنے اور اعداد و شمار فراہم کرنے کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ تنظیم میڈیا ڈور نے متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کو سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر دوسرے نمبر پر کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی نے ابھی تک کوئی واضح حکمت تیار نہیں کی جبکہ مذہبی جماعتوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میڈیا ڈور کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت نے تازہ ترین حکمت عملی کے تحت تمام یونین کو نسلز سے متحرک ترین ناموں کو فائنل کر لیا ہے جبکہ تمام ضلعی عہدے داران،ایم پی ایز ، ایم این ایز اور منسٹرز کی مشاورت سے پنجاب بھر کی یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔