سیاسی سرگرمیاں،ریحام خان کی فلمیں مزید تاخیر کا شکار

بدھ 15 جولائی 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)اپنے آپ کو پاکستان کی ”بھابھی“ کہلوانا پسند کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے دو فملیں بنانے کا آغاز کیا تھا تاہم شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ مختلف سیاسی تقریبات اور جلسوں میں شمولیت کے باعث ان کی دونوں فلمیں مزید تاخیر کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا ذاتی فیس بک پیج ریحام ڈاٹ خان کے مطابق ریحام خاں پختوں فیملی پر بننے والی فلم ”رم کام“ کو مختصر وقت میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم فلمی پراجیکٹ کے حوالے سے ان سے وابستہ افراد کو کہنا ہے کہ ”رم کام“کی2015 تک تکمیل ایک مشکل ٹارگٹ ہے

متعلقہ عنوان :