بھا رت میں بچوں کا ’سیریل کلر‘گرفتار، ملزم کا 14 سے زائد جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف

بدھ 22 جولائی 2015 08:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) ہندوستانی پولیس نے کہا کہ ایک چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث شخص نے 14 سے زائد جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔دہلی کے ڈپٹی کمشنر وکرم جیت سنگھ نے بتایا کہ روندر کمار نے جمعرات کو نئی دہلی میں گرفتار ہونے کے بعد اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

سنگھ نے بتایا کہ 24 سالہ مزدور سے اس وقت اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں جب گزشتہ سال اسی طرح کے کیس میں اسے ضمانت پر رہائی کا معاملہ سامنے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے رویندر کمار کو صرف چھ سالہ بچی کے ساتھ تشدد اور قتل کے حوالے سے گرفتار کیا تھا تاہم یہ پیشرفت سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اسی طرح کے 14 مختلف کیسز میں ملوث رہا ہے۔