شمالی کیمرون میں مشتبہ بوکر حرام جنگجوؤں کا حملہ ، 23 افراد ہلاک متعدد زخمی

بدھ 22 جولائی 2015 08:53

کیمرون (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) شمالی کیمرون میں مشتبہ بوکو حرام جنگجوؤں کے حملوں میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ نائیجریا اور چاڈ کے درمیان واقع شمالی کیمرون کے قصبہ کا ماؤنا میں 80 سے زائد جنگجوؤں نے اچانک دھاوا بول دیا حملے کے وقت صرف سات فوجی علاقے میں موجود تھے ۔

عینی شائدین کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں نے حملہ آؤروں کو دیکھتے ہی ان پر ہوائی فائرنگ کی تاہم وہ انہیں ہراساں کرنے میں ناکام رہے اور مشتبہ جنگجوؤں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی فوج سے سیکیورٹی کی اپیل کی تھی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :